اسلام آباد۔17دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے امور علی نواز اعوان سے اسلام آباد میں مقیم اقلیتوں کے وفد نے ملاقا ت کی۔ وفد نے اقلیتوں کی نکاح رجسٹریشن کا عمل شروع کرانے پر مبارکباد دی۔ وفد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلا موقع ہے کہ اقلیتوں کی اعلیٰ فورم پر سنائی ہو رہی ہے۔ اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ اقلیتوں کو درپیش کسی بھی مسئلے کی صورت میں ہمیشہ حاضر ہوں۔