وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کو ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ کی بریفنگ

225

اسلام آباد۔2نومبر (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی کو ایم ڈی پاکستان بیت المال عامر فدا پراچہ نے بریفنگ دی۔ایم ڈی بیت المال نے ادارے کے اغراض و مقاصد اور مختلف پروگراموں کے بارے میں معاون خصوصی کو آگاہ کیا۔ فیصل کریم کنڈی نے سماجی فلاح کیلئے پاکستان بیت المال کے فعال کردار کو سراہا۔

ایم ڈی بیت المال نے بتایا کہ پاکستان بیت المال نے گزشتہ 4 سالوں میں 76,414 مریضوں کی مدد کی۔فیصل کریم کنڈی نے پاکستان بیت المال کو ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی۔فیصل کریم کنڈی نے شیلٹر ہومز پر مہیا کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ غریبوں کی خدمت اور بھلائی ہمیشہ ہماری اولین ترجیح ہونی چاہئے۔