وزیراعظم کے معاون خصوصی ندیم افضل چن کی نجی ٹی وی چینل سے گفتگو

77

اسلام آباد ۔ 18 جنوری (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے پارلیمانی کوآرڈینیشن ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ملکی معیشت کی بحالی کے لیے اہم وموثر اقدامات کر رہی ہے، پی ٹی آئی کی حکومت نے جب اقتدار سنبھالا تو گزشتہ حکمرانوں کی غیر موثر اور ناکام پالیسیوں کی وجہ سے ملکی معیشت تباہ ہو چکی تھی جسے درست سمت میں گامزن کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے اور موثروکارآمد پالیسیاں اپنائی گئیں تاکہ ملکی معیشت کو مستحکم کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت نے کاروباری برادری کے لیے دوستانہ ماحول یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے اور بہت سے اہم اقدامات بھی اٹھائے ہیں۔