29.4 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 17, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا سردار طاہر اقبال خان...

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا سردار طاہر اقبال خان کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 9 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ سردار عبدالقیوم خان ہمارے لئے قابل احترام ہیں، ہمیں ہمارے بزرگوں نے بڑوں کا احترام کرنا سکھایا ہے، بعض لوگوں نے میرے پیغام کو سیاق و سباق سے ہٹ کر اپنے ذاتی مقاصد کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں ناکام ہوں گے، نواز شریف کی قیادت میں آزاد کشمیر میں صاف شفاف اور مستحکم حکومت قائم کریں گے، جو لوگ آزاد کشمیر کو ترقی یافتہ اور خوشحال دیکھنا چاہتے ہیں اور مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں وہ مسلم لیگ (ن) میں شامل ہو جائیں، ایک ہفتہ میں ٹکٹ کے امیدواروں کے انٹرویو مکمل کر کے سفارشات نواز شریف کو ارسال کر دیں گے، سردار طاہر اقبال جیسے سیاسی ورکر کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت سے آزاد کشمیر میں جماعت کو پذیرائی ملے گی۔ وہ ہفتہ کو یہاں کشمیر ہاﺅس میں وسطی باغ سے سابق امیدوار اسمبلی اور سابق طالب علم رہنما سردار طاہر اقبال خان کی جموں و کشمیر پیپلز پارٹی سے مستعفی ہو کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے موقع پر اظہار خیال کر رہے تھے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=370

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں