وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا باغ میں ورکرز کنونشن سے خطاب

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا باغ میں ورکرز کنونشن سے خطاب باغ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان رات کو سوتے ہوئے خواب میں وزیراعظم بن جاتے ہیں، پھر خواب میں ہی وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرتے ہیں اور احکامات جاری کرتے ہیں، صبح آنکھ کھلنے پر وہ غصہ میں آجاتے ہیں اور …

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا باغ میں ورکرز کنونشن سے خطاب
باغ ۔ 28 اپریل (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان رات کو سوتے ہوئے خواب میں وزیراعظم بن جاتے ہیں، پھر خواب میں ہی وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرتے ہیں اور احکامات جاری کرتے ہیں، صبح آنکھ کھلنے پر وہ غصہ میں آجاتے ہیں اور بہتان اور الزام تراشی کی سیاست شروع کر دیتے ہیں، کسی کے خواب دیکھنے پر کوئی پابندی نہیں مگر رائے ونڈ جانے کی غلطی وہ خواب میں بھی نہ کریں، اگر ایسا ہوا تو مسلم لیگ ( ن) کے شیر کارکنوں کو اپنے راستے میں پائیں گے کیونکہ ہمیں اپنے گھر کی حفاظت کرنا آتی ہے، آزاد کشمیر میں نظریاتی اور خدمت کی سیاست کی ضرورت ہے ناچ گانے کی نہیں، وزیراعظم بننے کےلئے نواز شریف بننا پڑتا ہے اور لوگوں کی خدمت کرنی پڑتی ہے ۔ جمعرات کو یہاں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر خوبصورت خطہ ہے، گزشتہ 65سالوں میں لوگوں کا استحصال کیا گیا ۔

Leave a Reply