وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا کھڑی شریف میں مسلم لیگ (ن) کے انتخابی جلسہ سے خطاب

کھڑی شریف (میرپور) ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت بدعنوان ہونے کے ساتھ ساتھ قاتل بھی بن گئی ہے، آزاد کشمیر کے عوام 21 جولائی کو ووٹ کی طاقت سے بدعنوانوں کا احتساب کریں گے، 21 جولائی کو ایوان وزیراعظم مظفرآباد میں شیر دھاڑے گا۔ پیر کو کھڑی شریف میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار …

کھڑی شریف (میرپور) ۔ 11 جولائی (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کی حکومت بدعنوان ہونے کے ساتھ ساتھ قاتل بھی بن گئی ہے، آزاد کشمیر کے عوام 21 جولائی کو ووٹ کی طاقت سے بدعنوانوں کا احتساب کریں گے، 21 جولائی کو ایوان وزیراعظم مظفرآباد میں شیر دھاڑے گا۔ پیر کو کھڑی شریف میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار چوہدری رخسار کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شیر 21 جولائی کی شام مظفرآباد میں ایوان وزیراعظم میں داخل ہو گا، نواز شریف کے حکم پر گذشتہ سات ماہ سے آزاد کشمیر میں اپنے ورکروں سے ملاقاتیں کر رہے ہیں، ایک سابق وفاقی وزیر کا گذشتہ روز بیان آیا کہ وفاقی وزراءاور ڈاکٹر آصف کرمانی کس قانون کے تحت آزاد کشمیر آتے ہیں تو ہم اسی آئین و قانون کے تحت آزاد کشمیر میں آتے ہیں جس قانون کے تحت ہمارے مخالفین آتے تھے، ہم نواز شریف کے وژن کے مطابق اپنے آزاد کشمیر کی بہنوں، بھائیوں، غیرت مند عوام اور مسلم لیگ (ن) کے ورکروں کا مستقبل محفوظ بنانے، آنے والی نسلوں کا مستقبل تابناک بنانے اور نواز شریف کے تعمیر و ترقی کا پیغام دینے بار بار آئیں گے۔

Leave a Reply