وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان

102

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب تاریخی اہمیت کا حامل تھا‘ دشمن کی کسی بھی مہم جوئی کی صورت میں پاکستانی قوم اور پاک ا فواج دشمن کے لئے لوہے کا چنا ثابت ہوں گے۔ جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کو تمام دنیا کے سامنے بے نقاب کر کے مسئلہ کشمیر کی حساسیت اور اہمیت کو بھر پور طریقے سے اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ پوری قوم مادر وطن کی حفاظت کے لئے وزیر اعظم نواز شریف کی قیادت میں متحد اور پر عزم ہے۔دشمن کی مہم جوئی کی صورت میں پاکستانی قوم اور پاک فوج دشمن کے لئے لوہے کا چنا ثابت ہوں گے۔