اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میںانتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ منگل کو پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس ملک کی ترقی کے لئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ وہ وزیراعظم سے ذاتی عناد کی بناءپر منفی سیاست کررہے ہیں۔ ڈاکٹر …
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کی گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 18 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میںانتشار پھیلانا چاہتے ہیں۔ منگل کو پی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس ملک کی ترقی کے لئے کوئی ایجنڈا نہیں ہے۔ وہ وزیراعظم سے ذاتی عناد کی بناءپر منفی سیاست کررہے ہیں۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ جمہوری سماج میں احتجاج کرناہر کسی کا حق ہے مگر احتجاج کی آڑ میں ملک کے خلاف سازش کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی۔ عمران خان کا ایجنڈا صرف اورصرف منتخب وزیراعظم کو عہد ے سے ہٹانا ہے مگر پی ٹی آئی کو یاد رکھنا چاہئے کہ بھاری مینڈیٹ سے منتخب ہونے والا وزیراعظم چند غیر سنجیدہ لوگوں کے مطالبہ پر کبھی استعفی نہیں دے گا۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پی کے میں بھی عوام کی خدمت میں ناکام ہوگئے ہیں یہ تاثر عام ہوگیا ہے کہ پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں ڈلیورنہیں کرسکی۔ پی ٹی آئی آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور ملک میں ضمنی الیکشن میں بری طرح شکست کھا چکی ہے۔ آئندہ عام انتخابات میں بھی شکست ان کا مقدر بنے گی۔ منتخب وزیراعظم محمد نوازشریف کو عوام نے پانچ سال حکومت کرنے کا آئینی مینڈیٹ دے رکھا ہے جو پورا ہوگا۔ ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا کہ بین الاقوامی اداروں نے پاکستان میں ہونے والی ترقی اور حکومت کی اقتصادی اور معاشی پالیسیوں کی کامیابی کا اعتراف کیا ہے۔ ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائیگا۔








