عمران خان کو اسلام آباد کے شہریوں، سکول کے بچوں، مزدوروں، مریضوں اور تاجروں سے کوئی ہمدردی نہیں، عمران خان کا عوام مخالف رویہ خاص ذہنی مرض کی علامت لگتا ہے، ایسا شخص معاشرے اور خود اپنی ذات کیلئے بھی خطرناک ہو سکتا ہے
وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا بیان
اسلام آباد ۔ 27 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اسلام آباد کے شہریوں، سکول کے بچوں، مزدوروں، مریضوں اور تاجروں سے کوئی ہمدردی نہیں، عمران خان کا عوام مخالف رویہ ایک خاص ذہنی مرض کی علامت لگتا ہے، ایسا شخص سوسائٹی اور خود اپنی ذات کیلئے بھی خطرناک ہو سکتا ہے۔ جمعرات کو اپنے ایک بیان میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے کہا کہ عمران خان نے اسلام آباد کے شہریوں کو تکلیف دینے اور رلانے کا اعلان کر دیا ہے، انہیں اسلام آباد کے شہریوں، مریض، تاجر اور محنت کش طبقات سے کوئی ہمدردی نہیں۔