31.6 C
Islamabad
پیر, مئی 12, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کی ٹیلی ویژن پروگرام میں...

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کی ٹیلی ویژن پروگرام میں گفتگو

- Advertisement -

اسلام آباد ۔ 27 مارچ (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ یہ ریکارڈ کی بات ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں انہوں نے تمام صوبوں کے لوگوں بشمول سندھ کے لوگوں سے بھی ہمیشہ اور ہر صورت اپنا رابطہ برقرار رکھا ہے۔ 2013ءمیں انتخابات کے وقت جہاں جہاں جس جس جماعت کو عوامی مینڈیٹ ملا وزیراعظم محمد نواز شریف نے نہ صرف ان کا احترام کیا بلکہ انہیں حکومت بنانے کا بھی موقع دیا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو پاکستان ٹیلی ویژن کے ایک پروگرام ”نشاندہی“ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اب چونکہ ہم الیکشن کے سال میں جا رہے ہیں اور ان لوگوں کو چار چار سال تک موقع بھی ملا ہے جس دوران ہماری وفاقی حکومت نے سندھ کو دیگر صوبوں کی طرح تمام سہولیات بھی فراہم کی ہیں لیکن اس کے باوجود بھی یہ لوگ وہاں عوام کی فلاح و بہبود کے لیے کچھ بھی نہیں کر سکے اور ڈلیور کرنے میں ناکام ہوئے ہیں جس کی مثال کراچی اور حیدر آباد کے کچرے کے ڈھیروں سے واضح ہوتی ہے کہ جو حکومت کراچی اور حیدر آباد کے کچرے کے ڈھیر نہ اٹھا سکی ہو ان سے عوام اور کیا توقع کر سکتے ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=48111

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں