وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل پاکستان تحریک انصاف کے امور نوجوانان کیلئے فوکل پرسن مقرر

71

اسلام آباد۔18فروری (اے پی پی):وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کو پاکستان تحریک انصاف نے امور نوجوانان کیلئے فوکل پرسن مقرر کیا ہے۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف و وزیراعظم عمران خان کی منظوری کے بعد سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی اسد عمر نے ان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔