32.1 C
Islamabad
جمعہ, مئی 30, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے یوتوپیہ انڈسٹریز کے وفد...

وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے یوتوپیہ انڈسٹریز کے وفد کی ملاقات ،زیر التوا سیلز اور انکم ٹیکس ریفنڈز پر تبادلہ خیال

- Advertisement -

اسلام آباد۔29مئی (اے پی پی):وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان سے یوتوپیہ انڈسٹریز کے وفد نے ملاقات کی ، جس میں اپریل 2024 سے تاخیر کا شکار زیر التوا سیلز ٹیکس اور انکم ٹیکس ریفنڈز پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔یوٹوپیہ انڈسٹریز جو میٹرس کور، تکیے، کمفرٹرز اور پلاسٹک مصنوعات کی برآمدات میں نمایاں ہے، کو تمام ضروری دستاویزات جمع کرانے کے باوجود ریفنڈز موصول ہونے میں شدید تاخیر کا سامنا ہے، اس تاخیر کے باعث پیداوار کی صلاحیت میں کمی، ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی کے مسائل اور دیگر آپریشنل مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔

ہارون اختر خان نے یوتوپیہ انڈسٹریز کو درپیش مشکلات کو بخوبی سمجھتے ہوئے کہا کہ ریفنڈ میں تاخیر صنعت کو شدید معاشی دھچکا پہنچا رہی ہے۔ انہوں نے نقدی کے بہاؤ کے عمل کو تیز کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا تاکہ صنعتی شعبے کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔ملاقات کے دوران ہارون اختر خان نے یوتوپیہ انڈسٹریز اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین کے درمیان ایک گفتگو کا اہتمام کیا۔

- Advertisement -

ایف بی آر کے چیئرمین نے واجب الادا ریفنڈز کی بروقت ادائیگی کی یقین دہانی کرائی۔ہارون اختر خان نے یوتوپیہ انڈسٹریز کو مکمل تعاون فراہم کرنے کے لئے حکومت کے عزم کو دہرایا۔ صنعت کے نمائندوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور معاون خصوصی ہارون اختر خان کے فوری اور مؤثر اقدامات پر شکریہ ادا کیا۔

ہارون اختر خان نے واضح کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف عوامی مسائل کے حل اور کاروباری برادری کی سہولت کے لئے دن رات محنت کر رہے ہیں۔یوتوپیہ انڈسٹریز ایمیزون پر سرفہرست دو فروخت کنندگان میں شامل ہے اور اس کی سالانہ آمدنی 170 ملین امریکی ڈالر ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=602825

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں