اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندری مودی کنٹرول لائن پر حملے کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلام آباد پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا …
وزیراعظم کے معاون ڈاکٹر آصف کرمانی کی پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 21 اکتوبر (اے پی پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور ڈاکٹر آصف کرمانی نے کہا ہے کہ بھارت کے وزیراعظم نریندری مودی کنٹرول لائن پر حملے کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اسلام آباد پر حملے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جمعہ پی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم اور عمران خان دونوں کا کوئی ایجنڈا ہے اور وہ ملک میں انارکی اور انتشار پیدا کرکے چین پاکستان اقتصادی راہداری اور اقتصادی ترقی کا عمل روکنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی قومی ایجنڈا نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوری معاشرہ میں ہر کسی کو احتجاج کا حق ہے لیکن کسی کو بھی احتجاج کی آڑ میں ملک کے خلاف سازش کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف خیبرپختونخوا میں عوام کی خدمت کرنے میں ناکام ہو گئی ہے اور درحقیقت عمران خان کی سیاست بھی بے نقاب ہو چکی ہے، تحریک انصاف کو گلگت بلتستان، آزاد جموں و کشمیر، کنٹونمنٹس اور ضمنی انتخابات میں بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ عمران خان نے خود اعتراف کیا ہے کہ ان کی آف شور کمپنی ہے جبکہ ان کے ساتھیوں کی بھی ایسی ہی کمپنیاں ہیں اور انہوں نے قرضے معاف کرائے ہیں، انہیں بھی اپنے آپ کو احتساب کیلئے پیش کرنا چاہئے۔








