اسلام آباد ۔ 3 جون (اے پی پی) وزیراعظم کے معا ون خصو صی براے امور نوجوانان محمّد عثمان ڈار سے سکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین فرخ سبزواری کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نئی سٹارٹ اپ کمپنیز کی آن لائن رجسٹریشن کےلئے خصوصی طریقہ کار متعارف کروانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ملاقات میں یہ بات زیر بحث آئی کہ سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے سٹارٹ اپ پاکستان پروگرام کے تحت تعمیرات . سیاحت اور پوسٹل کے شعبوں میں نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیز کی سہولت کار کو یقینی بنانے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گا ۔اس سے نہ صرف ملک میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ ملے گا بلکہ نوجوانون کو سماجی اور اقتصادی ترقی بھی ملے گی ۔ محمّد عثمان ڈارنے ملک میں کاروباری سرگرمیوں کے فروغ کے لئے سیکورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے کردار کو سراہا کیو نکہ اس سے نوجوانوں کے لئے روزگار کے نئے موا قع پیداہوں گے۔