وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی کا کرک میں مندر کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس

110

اسلام آباد۔30دسمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی و مشرق وسطیٰ اور پاکستان علماءکونسل کے چیئرمین حافظ طاہر محمود اشرفی نے کرک میں مندر کے حوالے سے پیدا ہونے والی صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے خیبر پختونخوا کی صوبائی حکومت اور کرک کی ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ملوث ملزمان کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ بدھ کو جاری کردہ بیان میں حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ کرک کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق ملوث عناصر کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔