وزیراعظم کے ویژن کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے حکومتی سرپرستی فراہم کی جا رہی ہے،عثمان ڈار

54
وفاقی دارالحکومت میں لوگوں کے ایک بڑے اجتماع کو دیکھ کر اپوزیشن جماعتوں کی بے چینی بڑھ گئی ہے،معاون خصوصی برائے امور نوجواناں عثمان ڈار

اسلام آباد۔8مارچ (اے پی پی):پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعثمان ڈار نے کہا ہے کہ ملکی سیاسی معاشی اور سماجی ترقی میں خواتین کی پیش قدمی خوش آئندہے،وزیراعظم کے ویژن کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے حکومتی سرپرستی فراہم کی جا رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ ملکی سیاسی معاشی اور سماجی ترقی میں خواتین کی پیش قدمی خوش آئندہے۔ سازگار ماحول کے نتیجے میں خواتین کو ماضی کے مقابلے میں آگے بڑھنے کے مناسب مواقع ملے۔ عثمان ڈار نے کہا کہ درپیش چیلنجز کے باوجود خواتین کی آگے بڑھنے کی لگن حوصلہ افزا ہے۔ وزیراعظم کے ویژن کے تحت خواتین کو با اختیار بنانے کیلئے حکومتی سرپرستی فراہم کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ملکی فیصلہ سازی میں شامل ہونے کیلئے نوجوان خواتین کو یوتھ کونسل کا حصہ بنایا گیا ۔کامیاب جوان پروگرام کےتحت خواتین کو روزگار اور کاروبار کی فراہمی کیلئے مواقع دئیے گئے۔ یوتھ انٹرپینیورشپ اسکیم کے تحت اب تک خواتین میں 2 ارب روپے کے قریب رقم تقسیم کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 12000 سےزائد خواتین کو ہنر کی فراہمی کیلئے فنی تربیت فراہم کی گئی۔ خواتین نے ملکی بہتری سے متعلق حکومتی فیصلوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ 35 ہزار خواتین ٹائیگر فورس میں رجسٹرڈ ہوئیں جن میں سے 9 ہزار عملی طور پر میدان بھی اتریں۔ حکومت مستقبل میں بھی خواتین کو ملکی ترقی اور فیصلہ سازی کے عمل میں شریک رکھے گی۔