اسلام آباد۔24ستمبر (اے پی پی):وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر برائے قومی صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ کی خصوصی ہدایت پر پمز ہسپتال اسلام آباد کے لیے ایچ وی اے سی منصوبہ کا پی سی-1منظور کر لیا گیا ہے ۔
منگل کو جاری اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا کہ 1700 ٹن ایچ وی اے سی کی گنجائش 2500 ٹن تک بڑھائی گئی ۔انہوں نے کہا کہ منصوبے کا پی سی-1 منظور ہو گیا ہے جبکہ اس منصوبے پر 1654 ملین روپے لاگت آئے گی اور چھ ماہ کے اندر منصوبہ مکمل ہو گا ۔
انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے اصلاحات کا سلسلہ جاری ہے ، موسم گرما میں مناسب کولنگ سسٹم نہ ہونے کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا تھا ، اس اقدام سے موسم گرما اور سرما میں درجہ حرارت معتدل رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ عوام کی بہتری اور ہسپتالوں میں جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں ، سرکاری ہسپتالوں کی کارکردگی کو مزیز بہتر بنانے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ۔