
وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان کی زیر صدارت پاکستان تخفیف غربت فنڈ کا اجلاس
اسلام آباد ۔ 17 مئی (اے پی پی) وزیراعظم کے یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان نے کہا ہے کہ معاشرہ کے پسماندہ طبقات کو روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سماجی و اقتصادی ترقیاتی حکمت عملی کا اہم پہلو ہے۔ منگل کو یہاں وزیراعظم آفس میں پاکستان تخفیف غربت فنڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے سود سے پاک قرضہ سکیم کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا جس کے تحت پاکستان تخفیف غربت فنڈ نے ملک بھر کے 40 اضلاع کی 287 یونین کونسلوں کے غریب ترین لوگوں کے درمیان 3 ارب 40 کروڑ روپے مالیت کے سود سے پاک 161, 840 قرضے تقسیم کئے۔