26.9 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم ایس ایم ایز کو معاونت...

وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم ایس ایم ایز کو معاونت فراہم کرنے کے حوالہ سے اہم پروگرام ہے، سینیٹر محمد اورنگزیب

- Advertisement -

اسلام آباد۔29جولائی (اے پی پی):وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے وزیراعظم یوتھ بزنس اینڈ ایگریکلچر لون سکیم کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو معاونت فراہم کرنے کے حوالہ سے یہ ایک اہم پروگرام ہے۔

انہوں نے یہ بات پیر کو یہاں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خان سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ رانا مشہود احمد خان نے وزیر خزانہ کو پروگرام کے حوالہ سے تفصیلی بریفنگ دی اور کہا کہ نوجوانوں میں کاروبار کے فروغ اور انہیں آسان تجارتی قرضے فراہم کرنے کے حوالہ سے یہ سکیم اہمیت کی حامل ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ سکیم کے تحت نوجوانوں کو کم شرح سود پر کمرشل اسلامک اور ایس ایم ای بینکوں کے ذریعے آسان قرضے دیئے جا رہے ہیں۔ ملاقات میں سکیم کی موجودہ ساخت، آپریشنل امور اور لاجسٹک سمیت دیگر اہم امور کو شامل کرنے کے حوالہ سے گفتگو ہوئی۔

وزیر خزانہ نے سکیم کو سراہتے ہوئے کہا کہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار کو معاونت فراہم کرنے کے حوالہ سے یہ ایک اہم سکیم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی مجموعی اقتصادی نمو میں اس طرح کی سرگرمیوں اپنی اہمیت ہے۔ ملاقات میں نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنے اور پائیدار بزنس کے قیام کے حوالہ سے اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں