چنیوٹ۔ 18 نومبر (اے پی پی):وزیراعظم یوتھ لیپ ٹاپ سکیم 2023 کے تحت گورنمنٹ کالج یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر وائس چانسلر ڈاکٹر ناصر امین نے کہا کہ لیپ ٹاپ نہ صرف طلبہ کی تعلیمی ضروریات کو پورا کریں گے بلکہ ان کو جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ منسلک رکھیں گے،نئی ٹیکنالوجی کو ترقی کی نئی منازل کے لئے استعمال کرنا ضروری ہے،
دنیا گلوبل ویلج کی شکل اختیار کرگئی ہے ،جدید ٹیکنالوجی اور سرچ انجنز کی مدد سے دنیا بھر کے علوم سنگل کلک پر فراہم کرنے کے لئے جی سی یونیورسٹی چنیوٹ کیمپس کے طلبہ میں لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ لیپ ٹاپ طلبہ کو ان کے مضامین کے متعلق تازہ ترین معلومات اور ریسرچ کا حصہ بننے کا موقع دیں گے،حکومت اور ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا میرٹ کی بنیاد پر لیپ ٹاپ تقسیم کرنا خوش آئند ہے