وزیراعظم یوتھ پروگرام پر عملدرآمد کرنے والے ادارے فنڈز کی نئی قسط کے اجراءسے قبل سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لیں،لیلیٰ خان

85
APP92-06 MULTAN: February 06 – Ms. Leila Khan, Chairperson Prime Minister’s Youth Programme chairs a meeting with representatives of Ministry of Finance and Ministry of Planning, Development & Reform, on Prime Minister’s Youth Programme. APP

اسلام آباد ۔ 06 فروری (اے پی پی) چیئرپرسن وزیراعظم یوتھ پروگرام لیلیٰ خان نے متعلقہ اداروں کی مشاورت سے آئندہ مالی سال کیلئے بجٹ سفارشات تیار کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ وزیراعظم یوتھ پروگرام پر عملدرآمد کرنے والے اداروں کو فنڈز کی نئی قسط کے اجراءسے قبل سکیموں پر عملدرآمد کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی ہے۔ پیر کو وزیراعظم یوتھ پروگرام کی چیئرپرسن لیلیٰ خان کی صدارت میں ایک اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم یوتھ پروگرام پر عملدرآمد سے تعلق رکھنے والے وزارت خزانہ اور وزارت منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مالی سال 2016-17ءمیں مختلف سکیموں کیلئے مختص 20 ارب روپے کے فنڈز کے اجراءاور آئنہ مالی سال کیلئے بجٹ تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم یوتھ پروگرام میں وزیراعظم یوتھ بزنس لون سکیم، وزیراعظم بلاسود قرضہ سکیم، وزیراعظم یوتھ سکل ڈویلپمنٹ پروگرام باصلاحیت نوجوانوں کیلئے وزیراعظم کا لیپ ٹاپ فراہمی کا پروگرام پسماندہ علاقوں کیلئے وزیراعظم فیس واپسی سکیم امور وزیراعظم یوتھ ٹریننگ سکیم شامل ہیں۔