وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا بلوچستان صوبائی اسمبلی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ

58
Mir Sarfaraz Bugti

کوئٹہ۔ 20 مئی (اے پی پی):وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پیر کو بلوچستان صوبائی اسمبلی کے جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا اور جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر محکمہ پلاننگ ، محکمہ خزانہ ، محکمہ مواصلات و تعمیرات اور سیکرٹری بلوچستان صوبائی اسمبلی کی جانب سے منصوبوں کی پیش رفت سے متعلق بریفنگ دی گئی ۔

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تمام منصوبے آئندہ چھ ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی جبکہ منصوبوں پر کام کرنے والے محکموں کی باہمی رابطہ کاری کو موثر بنانے کے لئے پروجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی کا بھی کہا وزیر اعلٰی نے کہا کہ غیر ضروری تاخیر سے منصوبوں کی لاگت میں اضافہ ہوررہا ہے اس لئے اب ان منصوبوں میں مزید تاخیر کی کوئی گنجائش نہیں ، وزیر اعلٰی بلوچستان نے اولڈ ایم پی اے ہاسٹل بلڈنگ کی مرمت و تزئین کے منصوبے کو بھی جلد مکمل کرکے فعال کرنے اور سیکیورٹی انتظامات کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔