وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس منگل کو ہوگا

201
Mir Sarfaraz Bugti

کوئٹہ۔ 20 مئی (اے پی پی):وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان صوبائی کابینہ کا اجلاس منگل کو چیف منسٹر سیکرٹریٹ میں منعقد ہوگا جس میں 28 نقاطی ایجنڈا پیش ہوگا۔ غیر معمولی نوعیت کے اس اہم کابینہ اجلاس میں مفاد عامہ اور قانون سازی سے متعلق اہم فیصلے کئے جائیں گے، کابینہ اجلاس میں صوبائی وزراءکے ساتھ ساتھ خصوصی دعوت پر وزیر اعلٰی کے مشیران کو بھی شرکت کے لئے مدعو کیا گیا ہے۔