وزیراعلٰی بلوچستان کی پشین میں منشیات اسمگلنگ کی کارروائی ناکام بنانے پر ڈپٹی کمشنر پشین اور لیویز فورس کے جوانوں کو شاباش

141
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا دانہ سر کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا دانہ سر کے قریب بس حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار

کوئٹہ۔ 13 مارچ (اے پی پی):وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے پشین میں منشیات اسمگلنگ کی کارروائی ناکام بنانے پر ڈپٹی کمشنر پشین اور لیویز فورس کے جوانوں کو شاباش دی ہے،

یہاں جاری ایک بیان میں وزیر اعلٰی بلوچستان نے کہا کہ پشین میں لیویز فورس نے موثر اور بروقت کارروائی کرکے منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی اور ملزم کو بھی گرفتار کر لیا گیا ۔لیویز فورس کے جوانوں کی کارکردگی اطمینان بخش رہی جس پر انہیں حسن کارکردگی سرٹیفکیٹ دئیے جائیں گے۔