وزیراعلٰی سندھ کا انڈس ہائی وئے پر حادثہ میں جانی نقصان پر اظہار افسوس

36

کراچی ۔15مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انڈس ہائی وے پر روڈ حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی جام شورو کو فوری اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا ہے کہ زخمیوں کو فوری قریبی ہسپتال منتقل کیا جائے اورضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہر قسم کی مدد کرے۔وزیراعلٰی سندھ نے کہا ہے کہ انڈس ہائی وے پر کام مکمل نہ ہونے کے باعث یہ خونی روڈ بن گیا ہے، ڈرائیور حضرات بہت احتیاط سے گاڑیاں چلائیں ۔