وزیراعلیٰ اور پنجاب اسمبلی کے خود کو نوازنے کے اقدامات وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی پالیسیز سے متصادم ہیں، اس پالیسی پر فوری نظرثانی کی جانی چاہئے، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین

65

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اے پی پی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ اور پنجاب اسمبلی کے خود کو نوازنے کے اقدامات وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی پالیسیز سے متصادم ہیں، اس پالیسی پر فوری نظرثانی کی جانی چاہئے۔ جمعرات کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اور پنجاب اسمبلی کے خود کو نوازنے کے اقدامات نہ صرف وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی پالیسیز سے متصادم ہیں بلکہ تحریک انصاف کی پالیسی کا صریحاً مذاق اڑایا گیا ہے، اس پالیسی پر فوری نظرثانی کی جانی چاہئے۔