کوئٹہ۔ 08 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل کے ہمراہ قلعہ سیف اللہ پہنچے جہاں انہوں نے سابق رکن قومی اسمبلی وصوبائی وزیر مولانا عصمت اللہ کی وفات پر ان کے صاحبزادوں سے تعزیت و فاتحہ خوانی کی ۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ مرحوم ایک انتہائی شفیق اور ملنسار انسان تھے جنہوں نے ہمیشہ اپنے کردار اور عمل سے عوام کی خدمت کو ترجیح دی ۔ وزیراعلیٰ نے مرحوم کی روح کے ایصال ثواب ،بلند درجات اور سوگواران کے لئے صبر جمیل کی دعا کی ۔ اسپیکر صوبائی اسمبلی بلوچستان کیپٹن ریٹائرڈ عبدالخالق اچکزئی ، صوبائی وزیر بخت محمد کاکڑ اور رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل بھی اس موقع پر وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔