وزیراعلیٰ بلوچستان ،سپیکر ،صوبائی وزراء کا صوبائی وزیربلدیات کی وفات پر ظہار تعزیت

163
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (بی ٹیوٹا) کے امور سے متعلق اجلاس

کوئٹہ۔ 16 ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی ،سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی ،صوبائی وزراء واراکین اسمبلی نے صوبائی وزیر بلدیات سردارسرفرازچاکر ڈومکی کی وفات کوافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ سردار سرفراز خان ڈومکی ایک بہترین پارلیمنٹیرین اور عوام کے خدمت سے سرشار لیڈر تھے، مرحوم نے علاقے کی ترقی بلوچستان کی سیاسی قبائلی نظام میں ہمیشہ مثبت اور بلوچستان کابینہ میں اپنے تجربہ اور بہترین حکمت عملی سے بہترین کردار ادا کیا۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی ،سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن(ر)عبدالخالق اچکزئی ،صوبائی وزراء میرسلیم کھوسہ ،میرشعیب نوشیروانی ،بخت محمد کاکڑ، میر علی مدد جتک ،سردارعبدالرحمن کھیتران ،ڈاکٹرربابہ بلیدی ،انجینئر زمرک خان اچکزئی ودیگر نے اپنے تعزیتی بیان میں کیا۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی ایک زیرک اور معتبر سیاست دان اور قبائلی شخصیت تھے ،

مرحوم نے بلوچستان کے سیاسی اور قبائلی نظام میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا، سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی موجودہ بلوچستان کابینہ کے متحرک رکن تھے ، سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کی رحلت سے گہرا صدمہ پہنچا، غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔سپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ریٹائرڈ )عبدالخالق خان اچکزئی نے صوبائی وزیر بلدیات سردارسرفرازچاکر ڈومکی کی وفات پر گہرے دکھ وافسوس کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ مجھے گہرے دکھ کے ساتھ اپنے معزز ساتھی اور بلوچستان کی صوبائی اسمبلی کے موجودہ رکن ، وزیر لوکل گورنمنٹ سردار سرفراز خان ڈومکی کے انتقال کی خبر ملی ان کے بے وقت انتقال نے ایک خلا پیدا کر دیا ہے ۔

سردار سرفراز خان ڈومکی ایک بہترین پارلیمنٹیرین اور عوام کے خدمت سے سرشار لیڈر تھے،انہوں نے غیر متزلزل عزم ، دیانتداری اور جذبے کے ساتھ صوبے کی خدمت کی۔ بلوچستان کی ترقی میں ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا ۔

دعا ہے اللہ انکے خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائیں۔ صوبائی وزیر زراعت و پاکستان پیپلز پارٹی کے سینٹرل کمیٹی کے رکن حاجی علی مدد جتک نے صوبائی وزیر بلدیات و ڈومکی قبیلہ کے سربراہ سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے یہاں جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سردار سرفراز چاکر خان ڈومکی سنجیدہ قد آور ملنسار اور قبائلی شخصیت تھے جن کی کمی ہمیشہ رہے گی اور ان کی رحلت سے یہ خلا مدتوں پر نہیں ہو سکے گا

، مرحوم نے علاقے کی ترقی بلوچستان کی سیاسی قبائلی نظام میں ہمیشہ مثبت اور بلوچستان کابینہ میں اپنے تجربہ اور بہترین حکمت عملی سے بہترین کردار ادا کیا،ان کے انتقال سے دلی صدمہ پہنچا ہے غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔

صوبائی وزیر تعمیرات میر سلیم کھوسہ ،صوبائی وزیر خزانہ ومائنز اینڈ منرلز میرشعیب نوشیروانی نے صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و صوبائی وزیر لائیو اسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ بخت محمد کاکڑ نے صوبائی وزیر بلدیات و ڈومکی قبیلہ کے سربراہ سردار سرفراز چاکر ڈومکی کےانتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سردار سرفراز چاکر ڈومکی کی وفات سے جو کمی پیدا ہوئی وہ کمی ہمیشہ رہے گی،حکومت بلوچستان و صوبے کی عوام غم اور دکھ کی اس گھڑی میں سوگوار خاندان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں ۔صوبائی وزیر سردار عبدالرحمن کھیتران نے صوبائی وزیر سردارسرفرازچاکر خان ڈومکی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ چاکر خان ڈومکی کے اچانک انتقال کی خبر سن کر دلی صدمہ ہوا۔ ہم آزمائش کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اللہ تعالی مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے صوبائی وزیر بلدیات سردار سرفراز چاکر ڈومکی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک جاری کردہ بیان میں صوبائی مشیر برائے محکمہ ترقی نسواں ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ سردار سرفراز چاکر ڈومکی نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی اور قومی ہم آہنگی کے لیے بے پناہ خدمات سر انجام دیں۔ ان کے انتقال سے صوبہ ایک تجربہ کار اور مخلص رہنما سے محروم ہو گیا ہے۔انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام اور اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔