وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے عید کی نماز گورنر ہائوس میں ادا کی

48

کوئٹہ۔10جولائی (اے پی پی):ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی سردار بابر موسی خیل اور چیف سیکریٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے بھی نماز عید گورنر ہائوس میں ادا کی اس موقع پر ملک و قوم کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔

نماز عیدالاضحی کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو اور چیف جسٹس بلوچستان لو گو ں سے عید ملیں اور عید کی مبارکباد دی ،وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی امت مسلمہ اور اہل وطن کو عید الاضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا عید الاضحیٰ کے موقع پر مسلمان سنت ابراہیمی پر عمل کرتے ہیں ، عید الاضحٰی مسلمانوں میں قربانی،انصاف،رواداری،مساوات تحمل مزاجی اور ایثار کا جذبہ پیدا کرتی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آج کا دن حضرت ابراہیم علیہ اسلام اور حضرت اسماعیل علیہ اسلام کی عظیم قربانی کی یاد تازہ کرتا ہے حضرت ابرہیم علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے اپنے عزیز بیٹے حضرت اسماعیل کی قربانی دینے سے بھی دریغ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن اس امر کا متقاضی ہے کہ انسانیت کو پروان چڑھانے کے لئے اپنے اندر ایثار اور قربانی کا جذبہ پیدا کیا جائے ،

وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ قربانی، صبر اور استقامت کا جذبہ قوموں کے عروج اور ترقی کا ضامن بنتا ہے تاریخ گواہ ہے کہ وہ اقوام جن میں قربانی اور ایثار کا جذبہ موجود ہووہ دیگر اقوام کے لیے مثال بنتی ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے عوام سے اپیل کی کہ خوشیوں کے اس تہوار میں غربا، مساکین اور معاشرے کے نادار افراد کو بھی شامل کیا جائے۔مخیر حضرات سیلاب اور بارشوں کے متاثرین کی مدد کے لیے آگے آئیں، اللہ تعالیٰ ہمیں سنت ابراہیمی کے فلسفہ کو سمجھنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔