وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ سٹڈیز اینڈ پریکٹسز کی بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر قراة العین بختیاری کی ملاقات

213

کوئٹہ۔23ستمبر (اے پی پی) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے انسٹی ٹیوٹ فار ڈویلپمنٹ سٹڈیز اینڈ پریکٹسز کی بانی ڈائریکٹر ڈاکٹر قراة العین بختیاری نے یہاں ملاقات کی، وزیراعلیٰ سے بات چیت کرتے ہوئے قراة العین بختیاری نے بتایا کہ ان کا ادارہ طلباءاور طالبات کی اکیڈمیہ، ریسرچ، ہیومن ریسورس، ٹریننگ اور اسکل ڈیویلپمنٹ پر خصوصی توجہ دیتا ہے جو کسی سبب کے باعث اپنے تعلیمی کیریئر کو جاری نہیں رکھ پاتے، 1998سے فعال اس ادارے سے اب تک 7000کے قریب طلباءوطالبات فارغ التحصیل ہوئے ہیں، انہوں نے اداے کو درپیش مسائل سے بھی وزیراعلیٰ کو آگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ نے کہاکہ بہتر ہیومن ریسورس آج کے دور کی اولین ضرورت ہے، جس پر خاطر خواہ کام کرنے کی ضرورت ہے، ٹریننگ، ورکشاپ اور ریسرچ وہ مثبت عوامل ہیں جو بہتر ہیومن ریسورس کی تیاری میں معاون ومددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ہم نے اپنی افرادی قوت کو وقت سے مطابقت رکھنے والے تقاضوں کے ہم آہنگ بنانا ہے جس سے مجموعی طور پر صوبے میں بیروزگاری کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی، وہ تمام طلباءوطالبات جو کسی گھریلو یامالی مسائل کی وجہ سے اپنی تعلیم پوری نہیں کرپاتے، وہ اس ادارے سے بھرپور استفادہ کرتے ہوئے معاشرے میں فعال کردار اداکرسکتے ہیں جس سے مجموعی طور پر صوبے میں خوشحالی اور آسودگی آئے گی