وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے نئے آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے کی ملاقات

54

کوئٹہ۔28جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان سے نئےانسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے نے ملاقات کی جس کے دوران وزیراعلیٰ نےانسپکٹر جنرل پولیس محمد طاہر رائے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ۔ جام کمال خان نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے انہوں نےکہا کہ امن و امان کی بحالی میں پولیس کا بڑا اہم کردار ہے۔وزیراعلیٰ نے آئی جی پولیس کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں ۔