کوئٹہ۔27جنوری (اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اتوار کے روز باباء قوم قائداعظم محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دی اور مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ۔ انہوں نے باباء قوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی اور مہمانوں کی کتاب پر اپنے تاثرات قلمبند کئے۔صوبائی وزراء میر اسد بلوچ اور میر محمدعارف محمد حسنی بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ تھے۔