وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حب ٹاؤن میں نکاسی آب کے نظام کی غیر فعالی کا نوٹس لیا

کوئٹہ۔23اگست ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حب ٹاؤن میں نکاسی آب کے نظام کی غیر فعالی کا نوٹس لیا ہے اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور لوکل گورنمنٹ کے حکام کو صورتحال کی فوری بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی ہو وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے مون سون کی بارشوں کے زیر اثر ٹاؤنز میں بارشوں کے پانی کی نکاسی کے …

کوئٹہ۔23اگست ( اے پی پی ) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے حب ٹاؤن میں نکاسی آب کے نظام کی غیر فعالی کا نوٹس لیا ہے اور ڈپٹی کمشنر لسبیلہ اور لوکل گورنمنٹ کے حکام کو صورتحال کی فوری بہتری کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ہدایت کی ہو وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے مون سون کی بارشوں کے زیر اثر ٹاؤنز میں بارشوں کے پانی کی نکاسی کے لئے بھاری مشنری اور افرادی قوت برؤئے کار لانے کی ہدایت بھی کی گئی ہے جبکہ متعلقہ ڈپٹی کمشنرز اور ٹاؤن انتظامیہ کو مستعد اور متحرک رہتے ہوئے بارشوں سے پیدا ہونے والی صورتحال سے موثر طور پر نمٹنے کی ہدایت کی گئی ہے۔