کوئٹہ۔22نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کی والدہ کی وفات پر گہرے دُکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک تعزیتی پیغام میں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دُعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔