
کوئٹہ۔14دسمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔اپنے ٹویٹ میں وزیراعلی نے مولانا طارق جمیل کی کورونا وائرس سےجلدصحت یابی کیلئے دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ مولانا طارق جمیل کی جلد اور مکمل صحتیابی کیلئےدعا گو ہیں۔