کوئٹہ۔ 18 جنوری (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے دورہ چاغی کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چاغی کے صدر ملک رحمت اللہ نوتیزئی کی قیادت میں پارٹی عہدیداروں کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ضلعی عہدیداروں نے وزیراعلیٰ کو کارکنان اور عوام کے مسائل سے آگاہ کیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے پارٹی کارکنان اور عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے احکامات جاری کیے اور وفد کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویز پر عملدرآمد کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات کے مطابق عوام اور پارٹی کارکنان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان عوام کے مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ ان مسائل کو فوری طور پر حل کیا جا سکے ۔وزیراعلیٰ بلوچستان نے بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں،
اور کوشش ہے کہ عوام اور کارکنان کو ان کے دہلیز پر روزگار فراہم ہو۔ وزیراعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ عوامی خدمت اور مسائل کے حل کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔