کوئٹہ۔ 14 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفرازبگٹی نے رکن اسمبلی میرحاجی علی مدد جتک کے قافلے پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ عوامی قیادت پر حملے دراصل بلوچستان کے امن پر وار ہیں، ریاست دشمن عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گااور امن دشمن عناصر کے خلاف سخت اور نتیجہ خیز کارروائی ہو گی۔بدھ کو یہاں جاری اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ حاجی علی مدد جتک کے قافلے پر حملہ قابل مذمت ہے
عوامی قیادت پر حملے دراصل بلوچستان کے امن پر وار ہیں، ایسی بزدلانہ کارروائیاں ہماری اجتماعی قوت ارادی کو متزلزل نہیں کر سکتیں،امن دشمن عناصر کے خلاف سخت اور نتیجہ خیز کارروائی ہو گی اور امن میں رخنہ ڈالنے والے عناصر کو بے نقاب کیا جائے گا۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہاکہ عوام اور منتخب نمائندے مکمل تحفظ کے مستحق ہیں، ریاست دشمن عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=596990