21.6 C
Islamabad
جمعرات, اپریل 3, 2025
ہومعلاقائی خبریںوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب میں پولیو کیس کا نوٹس...

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب میں پولیو کیس کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے

وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب میں پولیو کیس کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے

- Advertisement -

کوئٹہ۔ 03 اکتوبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ژوب میں پولیو کیس کا نوٹس لیتے ہوئے محکمہ صحت کے حکام سے رپورٹ طلب کر لی۔ یہاں جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ژوب میں پولیو کیس سامنے آنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں متحد ہوکر دائمی معذور کرنے والے موزی مرض پولیو کا خاتمہ کرنا ہوگا

۔انہوں نے کہا کہ پولیو کا ہر نیا تشخیص ہونے والا کیس باعث تکلیف و تشویش ہوتا ہے دنیا ترقی کی نئی راہیں تلاش کر رہی ہے اور ہم پولیو سے نجات حاصل نہیں کر پاررہے وزیر اعلٰی نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کو رضاکارانہ طور پر پولیو کے قطرے لازمی پلائیں جبکہ اس نئے کیس کی تشخیص کے بعد ای او سی اور محکمہ صحت پولیو کی خصوصی مہم شروع کرے انسداد پولیو کی گھر گھر مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=508162

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں