وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی گورنرشیخ جعفر خان مندوخیل سے ملاقات،جاری ترقیاتی منصوبوں، سیاسی اور انتظامی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

181

کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل سے منگل کے روز گورنر ہائوس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈر بلوچستان اسمبلی یونس عزیز زہری بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران صوبہ میں جاری ترقیاتی منصوبوں، اہم سیاسی اور انتظامی امور سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملاقات میں خطے میں رونما ہونے والی تبدیلیوں، اچھی طرز حکمرانی کو یقینی بنانے اور دیگر اہم امور و معاملات بھی زیر بحث آئے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ صوبے میں غربت اور پسماندگی کے خاتمے اور خاص طور پر نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے، دونوں رہنمائوں نے صوبے کے بہترین مفاد کی خاطر باہمی مشاورت اور مسلسل رابطے میں رہنے پر اتفاق کیا۔