کوئٹہ۔ 21 مئی (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس منگل کو وزیراعلیٰ سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس میں معمول کی محکمہ جاتی امور کی درکار لازمی منظوری سمیت مفاد عامہ سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے ۔ کابینہ اجلاس بدھ کو بھی جاری رہے گا جس میں مزید اہم فیصلے کئے جائیں گے۔