وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت مالی سال 2024ـ25 کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس

217
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل اتھارٹی (بی ٹیوٹا) کے امور سے متعلق اجلاس

کوئٹہ۔ 08 اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت مالی سال 2024ـ25 کے ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیر اعلیٰ نے اب تک تمام غیر منظور شدہ ترقیاتی منصوبوں کی رواں ماہ کی 28 تاریخ تک متعلقہ فورم سے منظوری کو حتمی شکل دینے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ اس سلسلے میں تمام متعلقہ اراکین اسمبلی کو بھی اعتماد میں لیا جائے اور تاخیر کا شکار محکمہ جاتی ترقیاتی منصوبوں پر عمل درآمد تیز کی جائے ۔

اجلاس کو اے سی ایس ڈویلپمنٹ نے رواں مالی سال میں شامل جاری اور نئے ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیشرفت سے متعلق بریفنگ دی ۔انہوں نے اجلاس کو سیکٹر وائز ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا جبکہ اجلاس کو ترقیاتی منصوبوں کی منظوری اور ریلیز سٹیٹس سے متعلق بھی بریف کیا گیا ۔وزیراعلیٰ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے ضروری ہے کہ ان کی جلد از جلد متعلقہ فورم سے منظوری لی جائے

کیونکہ ترقیاتی اسکیموں کی جلد تکمیل سے ہی عوام اس کے ثمرات سے مستفید ہو سکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ ایک جامع اور منظم انداز سے ترقیاتی اسکیموں کی تکمیل میں حائل تمام روکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے انہیں بروقت مکمل کیا جائے ۔اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ ، میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط اور سیکرٹری خزانہ سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔