وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا خوست میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں شہادتوں پر افسوس کا اظہار

232

کوئٹہ۔26ستمبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہرنائی کے قریبی علاقے خوست میں پاک فوج کے ہیلی کاپٹر حادثے میں افسران و اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

اپنے بیان میں وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ حادثے میں پاک فوج کے دو افسران اور 4 اہلکاروں کی شہادت پر دلی دکھ ہواہے ،ہم شہدا کے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے جانوں کے نذرانے پیش کرنا پاک فوج کا طرہ امتیاز ہے،فرائض کی ادائیگی کے دوران جانیں قربان کر نے والے شہدا قوم کی شان ہیں، پوری قوم شہدا کو سلام پیش کرتی ہے ۔وزیراعلیٰ نے شہدا کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔