کوئٹہ۔9اپریل (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی مسیحی برادری کو ایسٹر کے تہوار پر مبارکباد ،وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے پیغام میں کہا کہ ایسٹر کا تہوار مسلمانوں کے لیے بھی خوشی کا باعث ہے،
انہو ن نے کہا کہ حضرت عیسیٰ علیہ السلام امن اور سلامتی کا پیغام لے کر دنیا میں آئے دنیا بھر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے پیروکار موجود ہیں ، مسیحی برادری ملک و قوم کی ترقی میں اپنی بھرپور خدمات سرانجام دے رہی ہے،انہوں نے کہا کہ تعلیم اور صحت کے شعبوں میں مسیحی برادری کا کردار قابل ستائش ہے،ہمارے صوبے میں بھی مسیحی برادری کی بہت بڑی نمائندگی ہے ،
صوبے میں تمام اقلیتوں کو مکمل طور پر مذہبی آزادی اور تحفظ حاصل ہے،مسیحی برادری اپنی خوشیوں میں نادار اور مستحق لوگوں کو بھی شریک رکھے،مسیحی برادری اپنی عبادات میں ملک کی سلامتی تحفظ اور امن و امان کے لئے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرے،بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے اور رواداری کو پروان چڑھانے کے پیغام کو عام کیا جائے۔