وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا وزیراعظم محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر ،وزیراعظم کی جانب سے پی پی ایل کے ذمہ بلوچستان کے واجبات کی فوری ادائیگی کے حکم کا خیر مقدم

156

کوئٹہ۔10جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نےوزیراعظم محمد شہباز شریف سے اظہار تشکر کیا ہے اوروزیراعظم کی جانب سے پی پی ایل کے ذمہ بلوچستان کے واجبات کی فوری ادائیگی کے حکم کا خیر مقدم کیا ہے ، انہوں نے بلوچستان کے وفاق سے متعلق دیگر دیرینہ مسائل کے حل کیلئے پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا ہے اورکہا ہے کہ وزیراعظم نے خوش نیتی اور سنجیدگی کے ساتھ بلوچستان کے مسائل پر جس طرح سے توجہ مرکوز کی ہے وہ نہایت خوش آئند امر ہے ،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے اقدامات بلوچستان کی ترقی کے روڈ میپ ثابت ہوں گے ،

وزیراعظم سے ملاقات کرکے ان کا شکریہ ادا کروں گا ،وزیراعظم کے بلوچستان سے متعلق فیصلے اور اعلانات ان کی اسٹیٹ مین شپ اور ایک دوراندیش رہنما ہونے کی مثال ہے ۔وزیراعظم جس طرح سے پاکستان کو درپیش معاشی مسائل کے حل کی کوششیں کررہے ہیں اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی ،وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ اٹھارویں ترامیم کا کریڈٹ سابق صدر آصف علی زرداری کو جاتا ہے ۔