کوئٹہ۔23فروری (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سینیٹر رحمان ملک کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔
وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ جمہوریت اور جمہوری اداروں کے استحکام کے لیے مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ۔وزیراعلیٰ نے مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعاکی۔