وزیراعلیٰ بلوچستان کا قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسی فیملی کو فوری ریسکیو کرنے پر ایکسکیویٹر ڈرائیور کو شاباش و نقد انعام کا اعلان

120
دہشتگردی میں ملوث ایک ٹولہ بھارتی ایماء پر بلوچستان کو غیرمستحکم کرنے کے درپے ہیں،وزیراعلیٰ بلوچستان کا گرینڈ جرگے سے خطاب

کوئٹہ۔ 19 اگست (اے پی پی):وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے قلعہ عبداللہ میں سیلابی ریلے میں پھنسی فیملی کو فوری ریسکیو کرنے پر ایکسکیویٹر ڈرائیور کو شاباش و نقد انعام کا اعلان کیا ۔ وزیر اعلی بلو چستان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور نے بہادری و جرأت کا مظاہرہ کرتے ہوئے خاتون اور بچوں کی زندگی بچاکر خدمت خلق کی عمدہ مثال قائم کی ۔

انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بے لوث خدمت کرنے والے ہی ہمارے حقیقی ہیرو ہیں ۔ وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی جانب سے ریسکیو کرنے والے ایکسکیویٹر ڈرائیور کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کا اعلان بھی کیا ۔