کوئٹہ۔03 جون(اے پی پی)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے قلعہ سیف اللہ کے قریب ٹریفک کے المناک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ضلعی انتظامیہ کو ٹریفک حادثے کے متاثرین کی بھر پور معاونت اورزخمیوں کو علاج معالجے کی بہتر سہولیات فراہم کرنے اور سیکرٹری صحت کو خود نگرانی کی ہدایت کی ہے ۔وزیراعلیٰ نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق ہونے والے افراد کو جنت الفردوس میں جگہ دے اورزخمیوں کو جلد صحت یابی عطا فرمائے۔