وزیراعلیٰ بلوچستان کا پاکستانی باکسر شعیب خان زہری کو مسقط میں بین الاقوامی باکسنگ مقابلہ جیتنے پر مبارکباد

141
وزیراعلیٰ بلوچستان کا پاکستانی باکسر شعیب خان زہری کو مسقط میں بین الاقوامی باکسنگ مقابلہ جیتنے پر مبارکباد

کوئٹہ۔ 12 نومبر (اے پی پی):وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پاکستانی باکسر شعیب خان زہری کوعمان کے دارالحکومت مسقط میں بین الاقوامی باکسنگ مقابلہ جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔

اپنے ایک تہنیتی پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوانوں میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے اور انہوں نے گزشتہ کئی سالوں کے دوران اپنی کارکردگی سے اس بات کا عملی ثبوت بھی دیا ہے کھیلوں کے میدانوں میں بلوچستان کے نوجوانوں کی مسلسل فتح اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بلوچستان کے نوجوان صلاحیتوں اور لیاقتوں سے مالا مال ہیں ۔

صوبائی حکومت اس امر کو ہر صورت یقینی بنائے گی کے بلوچستان کے نوجوانوں کو ایک ٹیلنٹ کو مزید نکھارا جائے اور انہیں ایسا پلیٹ فارم فراہم کیا جائے جو ان کی مخفی صلاحیتوں کو مزید نکھارے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تمام کھلاڑیوں کی بھرپور حوصلہ افزائی کرے گی اور انہیں تو ہر سطح پر اپنے مکمل تعاون کو یقینی بنائے گی۔