22.4 C
Islamabad
پیر, ستمبر 1, 2025
ہومقومی خبریںوزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا پنجاب میں سیلاب سے نقصان پر...

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا پنجاب میں سیلاب سے نقصان پر اظہار افسوس

- Advertisement -

پشاور۔ 28 اگست (اے پی پی):وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پنجاب میں سیلاب سے نقصانات پر اظہار افسوس کیا ہے ۔

ترجمان سی ایم ہائوس کے مطابق علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پنجاب میں سیلابی تباہ کاریاں باعث افسوس اور نقصانات پر دلی دکھ ہے پنجاب کے عوام کی تکلیف ہماری تکلیف ہے، متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پنجاب کے بھائیوں کے ساتھ کھڑی ہے، جہاں ضرورت پڑی بھرپور تعاون کریں گے۔

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں