وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے باچاخان انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں پودالگاکرشجرکاری مہم کاافتتاح کردیا

71

پشاور۔09اگست (اے پی پی)وزیراعظم عمران خان کی احکاما ت کی روشنی میںباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورمیںوزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے پودالگاکربلین ٹری سونامی شجرکاری مہم کاباقاعدہ افتتاح کیاگیا۔اس موقع پرصوبائی وزیربرائے صحت وخزارنہ تیمورخان جھگڑا،وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ماحولیات اورایئرپورٹ کے چیف آپریٹنگ آفیسرعبیدالرحمان عباسی بھی موجودتھے۔اس موقع پرچیف آپریٹنگ آفیسرباچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورعبیدالرحمان عباسی نے وزیراعلیٰ یبرپختونخوامحمودخان کوسول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے خیبرپختونخوامیںتمام ایئرپورٹس پربلین ٹرین سونامی شجرکاری مہم کے حوالے سے مفصل بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ خیبرپختونخوامیںتمام ایئرپورٹس پرشجرکاری مہم جاری رہیگاجس کے تحت سیدوشریف ایئرپورٹ،بنوںایئرپورٹ،پاراچنار ایئرپورٹ اورڈی آئی خان ایئرپورٹ میں3000پودے لگائے جائیںگے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمودخان نے باچاخان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پشاورسمیت سیدوشریف ایئرپورٹ،بنوںایئرپورٹ،پاراچنار ایئرپورٹ اورڈی آئی خان ایئرپورٹ پرسول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے بلین ٹری سونامی شجرکاری مہم کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ شجرکاری ہمارے ماحول کوتروتازگی اورشفاف ماحول بخشے گا۔